کرکٹ میچز کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے: فنکاروں کا ردعمل

کرکٹ میچز کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے: فنکاروں کا ردعمل

لاہور (کلچرل رپورٹر) شوبزسے وابستہ فنکاروں نے کرکٹ ٹونامنٹ منعقد کرانے پر حکومت کوسراہاہے ۔سینئراداکارمصطفی قریشی کاکہناتھاکہ کرکٹ میچز کاانعقاد حکومت کاخوش آئنداقدام ہے ۔اس سے پاکستان میںکرکٹ کوفروغ ملے گااوریہ شہریوں کےلئے تفریح کابہترین ذریعہ ہے ۔لوگ تفریح چاہتے ہیں جس کااندازہ ان کی دلچسپی سے کیاجاسکتاہے ۔اداکارہ ثنا کاکہناتھاکہ آزادی کپ حکومت نے ایک اچھاکارنامہ ہے جس سے لوگ محظوظ ہورہے ہیں۔اداکارہ شین کاکہناتھاکہ فنکاربھی کرکٹ کے شیدائی ہیں اوروہ پاکستانی ٹیم کے میچ شوق سے دیکھتے ہیں ۔میری ہمدردیاں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں اورپرامیدہوں کہ پاکستان کی ٹیم ہی کپ جیتے گی ۔پاکستان کرکٹ بورڈنے آزادی کپ کااہتمام کرکے لوگوں کوتفریح کاموقع فراہم کیاہے ۔اداکارشفقت چیمہ کاکہناتھاکہ پاکستانی عوام میں کرکٹ کاجنون ہے اورجب پاکستانی ٹیم فتح حاصل کرتی ہے توشہریوںکے جنون میںاضافہ ہوجاتاہے ۔امیدہے کہ اب یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔اداکارہ خوشبوکاکہناتھاکہ تمام فنکاروںکی ہمدریاں اورنیک خواہشات پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔امیدہے کہ وہ آزادی کپ جیت کرقوم کوخوشی دے گی ۔کرکٹ بورڈنے بہت اچھااقدام کیاہے ۔

Most Popular