مصر سے تعلق رکھنے والی نصف ٹن وزنی لڑکی ایمان احمد عبدالعاطی نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے برجیل ہسپتال میں اپنی 37 ویں سالگرہ منائی

  مصر سے تعلق رکھنے والی نصف ٹن وزنی لڑکی ایمان احمد عبدالعاطی نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے برجیل ہسپتال میں اپنی 37 ویں سالگرہ منائی

ایمان احمد عبدالعاطی کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام ابوظہبی کے برجیل ہسپتال میں کیا گیا ، عزیز و اقارب بھی موجود تھے،، اماراتی میڈیا کے مطابق ایمان احمد عبدالعاطی کا علاج جاری ہے اور وہ کافی حد تک تندرست بھی ہوچکی ہیں۔سالگرہ کے موقع پر مصر سے اس کے عزیز واقارب کو بھی بلایا گیا تھا ۔ اس کے علاوہ تقریب میں اس کے ڈاکٹر بالخصوص ڈاکٹر شمشیر فایالیل نے بھی شرکت کی ۔ ایمان احمد عبدالعاطی، اس کی والدہ اور ہمشیرہ نے معالج ٹیم ، برجیل ہسپتال کی انتظامیہ اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے دی گئی طبی سہولیات پر ان کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا

Most Popular