بدبو سونگھ کر بےہوش ہونے والا روبوٹک کتا
ہینا چین کو کیوشو کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے دو سال کی محنت کے بعد تیار کیا یہ ننھا منھا روبوٹک کتا جو پاؤں سے کسی قسم کی بدبو کے نہ آنے پر دم ہلاتا ہے، ہلکی بو والے پیروں پر بھونکتا ہے اور اگر پاؤں میں شدید بو آرہی ہو تو یہ بے ہوش ہوکر گرجاتا ہے اور ظاہر کرتا ہے کہ آپ کے پیروں کی بو خود اس کے لیے بھی ناقابلِ برداشت ہے
جاپانی خود اپنے اور دوسروں کے گھروں میں جاتے ہوئے جوتے اور سینڈل باہر اتارتے ہیں۔ بلکہ بدبو والے بدن اور پیروں کو کئی مقامات پر بدتمیزی اور ہراساں کرنے میں شمار کیا جاتا ہے۔