دنیا کی طویل عمر مادہ پانڈہ ”باسی“ مرگئی۔

 دنیا کی طویل عمر مادہ پانڈہ ”باسی“ مرگئی۔

دنیا کی طویل عمر مادہ پانڈہ باسی مرگئی۔عالمی شہرت یافتہ باسی کو چار سال کی عمر میں جنگل کنارے دریا سے نکال کر جنوب مشرقی چین کے جائنٹ پانڈا ریسرچ اینڈ ایکسچینج سنٹر کے چڑیا گھر لایا گیا اور وہ تب سے وہی رہ رہی تھی۔باسی کی عمر 37 برس تھی اس کی موت ادھیڑ عمری سے گردے اور جگر کے فیل ہو جانے سے 13ستمبر کو ہوئی، وہ دنیا کا پہلا جانور تھا جس میں ہائی بلڈ پریشر کی تشخیص کی گئی اور اس کے آنکھوں کے موتیئے کو صاف کرنے کا آپریشن بھی کیا گیا۔جائنٹ پانڈا ریسرچ اینڈ ایکسچینج سنٹر کے مطابق وہ کئی کمالات کی مالک تھی جن میں سائیکل چلانا، باسکٹ بال کھیلنا، ویٹ لفٹنگ کرنا شامل ہیں وہ اپنے پنجوں میں گیند کو اچھال بھی لیتی تھی اس کے انھیں کمالات کو مدنظر رکھتے ہوئے 1990ءکی ایشین گیمز کا مسکوٹ پانڈہ بنایا گیا۔سنٹر کے مطابق باسی کے جسم کو حنوط کر کے چڑیا گھر میں بنائے جانے والے باسی میوزیم میں رکھ دیا جائے گا۔جائنٹ پانڈا ریسرچ اینڈ ایکسچینج سنٹر کے چڑیا گھر میں باسی کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پپر اس کا مجسمہ بھی نصب کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ پانڈے کی طبعی عمر عام طور پر 20 سال ہوتی ہے تاہم چین کے چڑیا گھروں میں ان کو دی جانے والی سہولیات ان کی عمر میں اضافے کی وجہ ہیں۔اس سے قبل پین پین نامی نر پانڈا بھی چین میں 31 سال کی عمر میں فوت ہوا تھا۔

Most Popular