امریکا نےایک ارب ڈالر لاگت سے برطانیہ میں دنیا کا مہنگا ترین سفارت خانہ تیار کر لیا ہے:برطانوی میڈیا
لندن(نمائندہ خصوصی) امریکا نے ایک ارب ڈالر لاگت سے برطانیہ میں دنیا کا مہنگا ترین سفارت خانہ تیار کر لیا ہے۔صدرٹرمپ فروری میں دورہ برطانیہ میں نئے سفارت خانے کا افتتاح کریں گے۔ دریائے ٹیمز کے کنارے واقع 12منزلہ عمارت 16جنوری کو کھول دی جائے گی جس میں8 سو افراد کام کریں گے، نئے سفارتخانے میں ویزا اور دیگر امور کیلئے روزانہ1ہزار افراد کی آمد متوقع ہے۔