ہالی وڈ کی خوف اور سنسنی سے بھرپور فلم" گھوسٹ ہاؤس" کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے
ہدایت کار رِک ریگسڈیل کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی چھٹیاں منانے کے لیے تھائی لینڈ جانے والے نوجوان جوڑے سے متعلق ہے ، جن کی چھٹیاں ایڈوانچر کے بجائے خوفناک تجربے میں بدل جاتی ہیںآسیب زدہ گھر میں رہائش کے دوران اس جوڑے کو خون کی پیاسی بدروح کے سامنا کرنا پڑتا ہےہارر فلم کے مرکزی کرداروں میں سکاٹ ٹیلر، جیمز لینڈری اور مارک بون جونیئر شامل ہیں، خوف اور سنسنی کے مناظر سے بھرپور فلم رواں سال کے آخر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔