انتہائی چست جینز، ہائی ہیلز اور بڑے ہینڈ بیگ انسانی جسم کونقصان پہنچا سکتے ہیں۔ رپورٹ

انتہائی چست جینز، ہائی ہیلز اور بڑے ہینڈ بیگ انسانی جسم کونقصان پہنچا سکتے ہیں۔ رپورٹ

برٹش کائیرو پیکٹک ایسوسی ایشن(بی سی اے)کا کہنا ہے کہ انتہائی چست یعنی جلد سے چپکی ہوئی جینز، ہائی ہیلز اور بڑے ہینڈ بیگ ہمارے جسم کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔بی سی اے نے جن چیزوں کے بارے میں تشویش ظاہر کی ہے ان میں سے پانچ یہاں پیش کی جا رہی ہیں۔انتہائی چست جینز سے اٹھنے بیٹھنے میں دقت پیش آنا عام بات ہے۔بی سی اے کا دعوی ہے کہ سنی جینز ہماری فعالیت کو کم کر دیتی ہے۔اس کے مطابق ایسے لباس جسم کے جوڑوں پر دبا ڈالتے ہیں اور اس سے چھلانگ لگانے کی صلاحیت اور چہل قدمی کے دوران جھٹکے برداشت کرنے کی قدرتی طاقت کم ہو سکتی ہے۔تنظیم کے مطابق وزنی بیگ کو اٹھانے کے طریقے سے بھی پریشانی ہو سکتی ہے بی سی اے نے کہا ہے کہ بھاری بیگ، خواتین میں پیٹھ کے درد کی بنیادی وجوہات میں سے ایک ہیں۔ اس کے مطابق، ہمیں کہنی میں پھنسا کر بیگ لے کر چلنے سے بچنا چاہیے کیونکہ اس کے بوجھ سے کندھے پر زیادہ زور پڑتا ہے اور وہ دوسرے کندھے کے مقابلے میں جھک جاتا ہے۔وزنی ہڈ والے لباس حرکات و سکنات کو متاثر کر سکتے ہیں۔بی سی اے نے کہا ہے کہ سر پر بڑے سائز کے فر والے گرم کوٹ پہننے سے بچنا چاہیے کیونکہ آس پاس دیکھنے کے دوران اس سیگردن پر زور پڑتا ہے۔ہائی ہیلز پر ایک عرصے سے بحث جاری ہے کہ چال کو متاثر کرتی ہے۔بی سی اے نے یہ بھی کہا ہے کہ ہائی ہیلز جسم کو ایک خاص صورت حال میں رہنے پر مجبور کرتا ہے جس سے ریڑھ کی ہڈی میں تنا وپیدا ہوتا ہے۔ایسی چپلیں جس میں پیجھے والے فیتے نہ ہوں وہ بھی مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔بی سی اے کا کہنا ہے کہ ایسی چپلیں جن کے پیچھے کا حصہ کھلا ہوتا ہے یعنی ہیل کی طرف سپورٹ نہیں ہوتا ہے، ان سے پاں اور گردن کے نیچے تنا پیدا ہوتا ہے۔ان کے علاوہ بی سی اے نے یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ ضرورت سے زیادہ بڑی بازو، بھاری بھرکم زیورات اور ٹیڑھی میڑھی کناریوں والے لباس بھی پہننے والوں کے لیے مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔بی سی اے نے 1062لوگوں پر مشتمل ایک سروے کیا تھا جس میں یہ پایا گیا کہ 73فیصد کو پیٹھ کے درد کی شکایت ہے جبکہ 33فیصد لوگ اس بات سے بے خبر تھے کہ ان کا لباس گردن اور ان کے انداز پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق، اس طرح کے لباس یا لوازمات آپ کی سرگرمی پر اثر ڈالنے کے علاوہ عجیب طرح سے کھڑے ہونے یا چلنے کے مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔

Most Popular