جوں جوں بجلی آئی، لالٹین کی اہمیت ختم ہوتی چلی گئی

جوں جوں بجلی آئی، لالٹین کی اہمیت ختم ہوتی چلی گئی


لالٹین مٹی کے تیل سے چلنے والا لمیپ ہے،، جسے اس طرح ڈیزائن کیا جاتا ہے کہ یہ ہوا سے بجھتا نہیں۔۔ لالٹین کی اہمیت اس وقت زیادہ تھی جب بجلی گھروں تک نہیں پہنچی تھی،، رات کے وقت گھروں یا پھر بیل گاڑیوں اور تانگوں کے ساتھ باندھ کر سفر کرنے کے کام آتی تھی۔۔۔جوں جوں بجلی آئی، لالٹین کی اہمیت ختم ہوتی چلی گئی،،، ترقی یافتہ ممالک میں اب یہ صرف سجاوٹی اشیا کے طور پر استعمال ہوتی ہے،،، توانائی بحران کے باعث پاکستان میں آج بھی لالٹین کی اہمیت برقرار ہے،،، لالٹین شیشے کے اندر ایک طرح کا جلتا ہوا بلب ہے،،، جس کے نچلے حصے میں ٹینکی ہوتی ہے جہاں مٹی کا تیل ڈالا جاتا ہے،، دکاندار کا کہنا ہے کہ لالٹین کا دور چلا گیا مگر جب بجلی نہیں تھی اس وقت لالٹین گھروں کو روشن کرتی تھی
جدید ٹیکنالوجی ،نئی قسم کی لائٹس،،لیمپس ،ایل ای ڈی لائٹس،یو پی ایس،جنریٹر نے پرانے دور پر دھول جما دی اور یوں لالٹین کا زمانہ ختم ہو گیا۔

Most Popular