تربوزقدرتی طورپر گرمی کی شدت کم کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی صحت کے لئےضروی

 تربوزقدرتی طورپر گرمی کی شدت کم کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی صحت کے لئےضروی

موسم گرما میں بھی اللہ تبارک وتعالیٰ نے بنی نوح انسان کے لئے بے شمار پھل پیدا کئے ہیں ہر پھل کی افادیت اپنی جگہ ہے انہی پھلوں میں ترنوز ایک ایسا پھل ہے جس میں قدرت نے بے شمار فواہد رکھے ہیں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی ملتان کے گلی محلوں میں دوکانوں ٹھیلوں میں تربوز کی فروخت ہو رہا ہے دوکانداروں کا کہنا ہے ویسے تو کئی پھل موجود ہیں لیکن تربوزچونکہ ستا ہے اس لئے زیادہ فروخت ہو رہا ہےخریداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور دوسرے پھل تو خریدنا ان کے لئے محال ہے اس لئے تربوز پر ہی گذارہ کرتے ہیںطبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تربوز میں قدرتی طور پر ایسے وٹامنز ہیں جو گرمی کی شدت کم کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی صحت کے لئے ضروی ہےموسم گرما میں تربوز انسانی صحت کے لئے لازم ہے تربوز کھا کر گرمی کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے

Most Popular