سٹیج کے بے تاج بادشاہ اور معروف کامیڈین ببوبرال کو مداحوں سے بچھڑے چھے برس بیت گئے

سٹیج کے بے تاج بادشاہ اور معروف کامیڈین ببوبرال کو مداحوں سے بچھڑے چھے برس بیت گئے

سٹیج ڈراموں میں منفرد پرفارمنس سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنیوالے معروف کامیڈین ببوبرال کی چھٹی برسی آج منائی جا رہی ہے،، ایوب اختر المعروف ببو برال گجرانوالہ کے قصبے گھکھڑ منڈی میں پیدا ہوئے، ببو برال نے 1982ء میں گجرانوالہ سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا اور کچھ عرصہ کے بعد لاہور منتقل ہوگئے جہاں انہوں نے باغ جناح میں اوپن ایئر تھیٹر میں کام شروع کیا۔ ببو برال ابتدا ء میں ون مین شو کیا کرتے تھے، تاہم انہیں اسٹیج ڈرامے ’’شرطیہ مٹھے ‘‘سے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی۔ تین عشروں پر محیط فنی زندگی میں ببو برال نے اداکاری کے علاوہ اسٹیج ڈرامے لکھے اور ہدایتکاری بھی کی۔ ببوبرال مزاحیہ فنکار ہونے کے ساتھ ساتھ موسیقی و گائیکی سے بھی گہری دلچسپی رکھتے تھے انہوں نے جتنا بھی کام کیا اس کو بہت پسند کیا گیا اور اسی وجہ سے آ ج بھی سٹیج کی دنیا میں ان کا نام قائم ہے ،،، ببوبرال صحت کی خرابی کے باعث سولہ اپریل دو ہزار گیارہ کو دنیا فانی سے کوچ کر گئے ،،

Most Popular