قوالی اور کلاسیکی موسیقی کو نئی جہتوں سے متعارف کروانے والے استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 19سال بیت گئے

 قوالی اور کلاسیکی موسیقی کو نئی جہتوں سے متعارف کروانے والے استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 19سال بیت گئے

نصرت فتح علی خان کا خاندان چھے سو سال سے قوالی پیش کر رہا ہے، نصرت فتح علی خان نے سولہ سال کی عمر میں قوالی پیش کی اور استاد کا لقب پایا۔ نصرت فتح علی خان نےقوالی کو نئی جہتوں سے متعارف کرایا اوردنیا بھرمیں مقبول بھی بنایا۔)یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے یا مست مست (نصرت فتح علی خان موسیقار، قوال اور غزل گائیک تھے۔ انہوں نےچالیس سے زائد ممالک میں پرفارمنس کے ذریعے حاضرین کے دل جیتے۔ )کسے دا یار نہ وچھڑے ( نصرت فتح علی خان کو 1987ء میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ نصرت کو 1995میں یونیسکو میوزک پرائز دیا گیا۔عظیم گلوکار 13اکتوبر 1948ء میں فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 16اگست 1997ء کو برطانیہ میں وفات پائی۔ نصرت فتح علی خان کو فیصل آباد میں سپرد خاک کیا گیا۔

Most Popular