دیر بالا میں لکڑی سے بنی مسجد فن تعمیر کا حسین نمونہ اور تاریخی اثاثہ

دیر بالا میں لکڑی سے بنی مسجد  فن تعمیر کا حسین نمونہ اور تاریخی اثاثہ

دیربالا کی خوبصورت وادی کمراٹ کے نزدیک سڑک کنارے واقع خوبصورت مسجد علاقے کی خوبصورتی مزید بڑھا رہی ہے۔ مسجد فن تعمیر کا حسین شاہکار ہے۔ دریا ئے کوھستان کے کنارے تل نامی گاوں کی یہ مسجد مکمل طور پر لکڑی سے بنی ہے مسجد کے مینار اور دیواریں بھی لکڑی سے بنی ہیں۔ خوبصورت اور مہکتے لکڑی سے بنی یہ مسجد سیاحوں کی توجہ اپنی طرف مبزول کرواتی ہے اس لئے کمراٹ جانے والے اسی جگہ رکنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہا جاتا ہے کہ یہ مسجد بہت قدیمی ہے 1953 میں اھل علاقہ نے اپنی مدد اپکے تحت اس کی دوبارہ تعمیر کی ۔مسجد کی چت ستونوں اور دیواروں پر کی جانے والی نقش ونگاری اس وقت کی کاریگری اور ہنر مندی کی مثال ہےعلاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مسجد کی محفوظ کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ 

Most Popular