ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تقرری کیخلاف دائر درخواست واپس لے لی

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین  نے چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تقرری کیخلاف  دائر درخواست واپس لے لی

اسلام آباد ہائيکورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے ابصارعالم کی بطورچیئرمین پیمرا تقرری کے خلاف دائر درخواست پرسماعت کی ۔۔درخواست نجی ٹی وی چینل کے اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے دائر کی تھی ، دوران سماعت درخواست گزار نے عدالت سے درخواست واپس لینے کی استدعا کی  عدالت عاليہ نے استدعا منظورکرتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔۔پاکستان اليکٹرانک ميڈيا ريگوليٹری اتھارٹی کے چيئرمين ابصارعالم کی تعیناتی کو ڈاکٹرعامرلیاقت نے چیلینج کر رکھا تھا

Most Popular