دنیا بھر میں تھرتھرلی مچانے والے ہیکرز نے اس بار بڑی ہی کارروائی کر ڈالی

دنیا بھر میں تھرتھرلی مچانے والے ہیکرز نے اس بار بڑی ہی کارروائی کر ڈالی

دنیا بھر میں تھرتھرلی مچانے والے ہیکرز نے اس بار بڑی ہی کارروائی کر ڈالی ، ہالی ووڈ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے اس بار ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم پائریٹس آف دی کریبین کے پانچوں پارٹ کو ہیک کر لیا ،، جبکہ اس کیلئے بھاری تاوان بھی طلب کر لیا ، ہیکرز نے دھمکی دی ہے کہ اگر انہیں پیسے نہ ملے تو وہ فلم کو سینیماز کی بجائے پہلے ہی آن لائن دنیا بھر میں ریلیز کر دیں گے، ادھر ڈزنی سٹوڈیوز نے بھی ہیکنگ کی تصدیق کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ وہ ہیکرز کو کوئی پیسہ نہیں دینگے ،، انہوں نے فیڈرل انوسٹی گیشن کیلئے درخواست دائر کی ہے،، فلم نے رواں ماہ کے آخری میں ریلیز ہونا ہے ،، تاہم ہیکرز کی جانب سے پیسے نہ ملنے کی صورت میں اس قبل ازوقت بہترین پرنٹ میں ریلیز کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،،

Most Popular