سعودی شوہر نے روٹھی بیوی کو منانے کے لئے محبت کے اقرار ناموں،کرنسی نوٹوں اور پھولوں سے کمرہ بھر دیا۔

سعودی شوہر نے روٹھی بیوی کو منانے کے لئے محبت کے اقرار ناموں،کرنسی نوٹوں اور پھولوں سے کمرہ بھر دیا۔

سعودی عرب میں شوہر نے روٹھی بیوی کو منانے کے لئے محبت کے مختلف اقرار ناموں،کرنسی نوٹوں اور پھولوں سے اس کا کمرہ بھر دیا جو کہ ایک سکول کے ہاسٹل میں واقع ہے۔شوہر نے اپنی بیوی کے کمرے میں ہر طرف زمین پر اور فرنیچر پر گلاب کے پھول کی پتیاں اور کرنسی نوٹ بکھیر دیئے، غبارے دیواروں پر چپکائے اور کمرے کے عین درمیان میں پڑے ایک میز پر کئی طرح کے کیک رکھ دیئے۔کمرے کے ایک کونے میں کئی گلدستوں کے بیچ ایک سونے کا ہار رکھا۔ اس کے قریب ہی چمکتی لائٹس کے درمیان ایک پیغام لکھا ہوا تھا۔ایک عربی نیوزچینل کے مطابق اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کر دی گئی۔مقامی تعلیمی حکام کی جانب سے تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ شخص اسی سکول کے اپنے سکیورٹی اینڈ سیفٹی کے محکمے کا رکن ہے اور وہ سکول بند ہونے کے بعد اپنی بیگم کے کمرے میں داخل ہوااور اسے مزین کیا۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں لڑکے اور لڑکیوں کو ایک ساتھ سکول میں تعلیم حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہے، اور اسی طرح مردوں اور خواتین کو عوامی مقامات پر ملنے کی اجازت نہیں ہے۔

Most Popular