ملکہ ترنم نور جہاں کی لاڈلی صاحبزادی ظل ہما کو بچھڑے تین برس بیت گئے

ملکہ ترنم نور جہاں کی لاڈلی صاحبزادی ظل ہما کو بچھڑے تین برس بیت گئے

ظلم ہما 21 فروری 1944 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ ان سے بڑے دو بھائی تھے، لیکن ملکہ ترنم کی آنکھ کا تارا ظلم ہما تھیں،،۔ظل ہما ابھی کمسن ہی تھیں انکے والد شوکت حسین رضوی اور والدہ کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔ ملکہ ترنم کو اپنی بیٹی اس قدر پیاری تھی کہ اسے اپنے پاس رکھنے کے لیے وہ شاہ نور اسٹوڈیو کی ملکیت سے دستبردار ہو گئیں۔ظل ہما کی شادی لاہور کے ایک معروف خاندان میں ہوئی ،وہ چار بیٹوں کی والدہ تھیں ،تاہم بدقسمتی ان کی شادی ناکام رہی ،،،۔ظل ہما کو گائیکی کا شوق تو بچپن سے ہی تھا، لیکن والدہ نے کم عمری میں گانے کی اجازت نہ دی۔جس کے بعد ظل ہما نے باقاعدہ گائیگی 1990 میں شروع کی ،،اور اپنی والدہ کے گائے کئی گیت گائے ظل ہما نے گلوکاری سیکھنے کے لئے باقاعدہ استاد غلام محمد کی شاگردی اختیار کی ،تاہم انہوں نے کچھ عرصہ گلوکاراسد امانت علی خان سے بھی گائیکی کے اسرارورموزسیکھے،،، شوگر اور گردوں کی بیماری نے ظل ہما کو لاچار کر دیا اور بالآخر 16 مئی 2014 کو اسی بیماری نے انکی سانسوں کی مالا ہمیشہ کیلئے بکھیردی

Most Popular