کولڈ ڈرنکس، بیکری مصنوعات،ملٹی وٹامنز اورفریزاشیاء کا بکثرت استعمال گردوں کے امراض کا سبب ہے۔

کولڈ ڈرنکس، بیکری مصنوعات،ملٹی وٹامنز اورفریزاشیاء کا بکثرت استعمال گردوں کے امراض کا سبب ہے۔

امریکا کے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کولڈ ڈرنکس، بیکری مصنوعات ،مصنوعی معدنی اجزاء ،ملٹی وٹامنز اورفریزر میں زیادہ عرصہ سے رکھی اشیائ، کا بکثرت استعمال گردوں کے امراض کا سب سے بڑا سبب ہیں۔ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یورک ایسڈ، یوریا کریٹینائن اور دوسرے نقصان دہ عناصر کو پیشاب کے ساتھ جسم سے باہر نکالنے کا اہم کام گردے سر انجام دینے کے ساتھ انسان کے خون کو صاف کر کے کئی امراض سے محفوظ رکھتے ہیں۔ تاہم کولڈ ڈرنکس، بیکری مصنوعات ،مصنوعی معدنی اجزاء ،ملٹی وٹامنز اورفریزر میں زیادہ عرصہ سے رکھی اشیائ، کا بکثرت استعمال گردوں کے امراض کا سبب بنتی ہیں۔ ماہرین نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گردوں کے امراض سے محفوظ رہنے کے لئے ضروری ہے کہ درجہ بالا اشیاءکے ساتھ ساتھ چھلکے سمیت ٹماٹر، پالک،پروٹین ،کیلیشیم اور فولاد والی غذاﺅں اور چاول کے استعمال سے پر ہیز کرتے ہوئے سادہ غذا کھائیں اور دن بھر میں کم از کم آٹھ گلاس پانی ضرور پئیں۔

Most Popular