جیمز بانڈ کے مداحوں کیلئے اچھی خبر
برطانوی اداکار ڈینئیل کریگ نے تصدیق کی ہے کہ وہ جیمز بانڈ سیریز کی اگلی فلم میں دوبارہ اس کردار میں نظر آئیں گے،، خیال رہے کہ فلم سپیکٹر کے بعد انہوں نے آئندہ جیمز بانڈ فلموں میں کام نہ کرنے کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ وہ دوبارہ جیمز بانڈ بننے سے بہتر ہے کہ اپنی کلائی کاٹ لیں تاہم اب ایک امریکی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے ڈینئیل کریگ نے اگلی فلم میں کام کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جی ہاں! میں اپنے ناظرین کو اس کردار میں دوبارہ نظر آؤں گا،، ڈینئیل کریگ اس سے پہلے چار بانڈ فلموں میں کام کر چکے ہیں