ٹی وی اورتھیٹرکے معروف اداکار وڈرامہ نگار کمال احمد رضوی کی دوسری برسی آج منائی جارہی ہے۔
کمال احمد رضوی یکم مئی انیس سو تیس کو بھارت کے شہر بہارمیں پیدا ہوئے،، انیس سو اکاون میں پاکستان آنے کے بعد کچھ عرصہ کراچی میں رہے اور پھر لاہور منتقل ہوگئے۔ انہوں نے انیس سو اٹھاون میں تھیٹر سے فنی کیریئر شروع کیا۔انیس سو پینسٹھ میں ڈرمہ الف نون شروع کیا جو بہت مقبول ہوا، اس پروگرام میں کمال رضوی اور اداکار ننھا نے لازوال کردار ادا کیاکمال احمد رضوی نے تھیٹر اور ٹی وی کے درجنوں ڈراموں میں اپنے فن کے جوہر دِکھائے،، جن میں مسٹر شیطان، آدھی بات، بادشاہت کا خاتمہ، کھویا ہوا آدمی، خوابوں کے مسافر اور چور مچائے شور نمایاں تھے،،،کمال رضوی کو چودہ اگست انیس سو نواسی کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ وہ سترہ دسمبر دو ہزار پندرہ کو پچاسی برس کی عمر میں دنیا فانی سے کوچ کرگئے۔