لاہور کے نجی کلب کے زیر اہتمام دو روزہ نمائش اور فیشن شو کا انعقاد کیا گیا
وہ بھی ایک ہی چھت تلے جو کہ اہل لاہور کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں،میچنگ جوتے اور نگینوں جڑی جیولری بھی سٹالز کی رونقوں کو بڑھائے ہوئے ہیں یہ مناظر ہیں لاہور کے نجی کلب کے جہاں دو روزہ نمائش اور فیشن شو کا انعقاد کیا گیا،،رنگا رنگ ملبوسات جہاں خواتین کو خوب بھائے وہیں موتیوں جڑے ہینڈ بیگ اور کلچز بھی دیکھنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے نظر آئے -فیشن شو میں ماڈلز نے مختلف ڈیزائنرز کے ڈریسز زیب تن کرکے سردیوں کے لئے نت نئے ڈیزائن متعارف کراتے ہوئے ریمپ پر واک کی تو دیکھنے والے بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے ،،ویک اینڈ پر اس طرح کی تقریبات کا انعقاد نہ صرف اپنوں کا ساتھ مہیا کرتا ہے بلکہ فیشن کی جدت سے بھی متعارف کراتا ہے