پاک فضائیہ کاسی130طیارہ رائل انٹرنیشنل ایئرشومیں توجہ کامرکز
پاک فضائیہ کی مختلف دستاویزی فلمیں اوراشتہارات کے علاوہ پاکستان کامتنوع ثقافتی کلچربھی شائقین کیلئے پیش کیاگیا۔پاک فضائیہ کاC-130 طیارہ برطانیہ میں ہونے والے رائل انٹرنیشنل ایئرشو2017 میں توجہ کامرکزبنارہا۔دنیابھر سے ہزاروں شائقین بڑی خوبصورتی اورنفاست سے رنگ کئے گئے طیاروں نے گہری دلچسپی لی،جن پربنائی گئی تصاویر اورخاکوں میں امن کاپیغام دیاگیا۔پاک فضائیہ کی مختلف دستاویزی فلمیں اوراشتہارات کے علاوہ پاکستان کامتنوع ثقافتی کلچربھی شائقین کیلئے پیش کیاگیا۔ ایئرشو میں موجودحاضرین نے دستاویزی فلموں کوبڑے شوق سے دیکھا اورتمام عمر کے لوگوں خصوصا بچوں نے ان فلموں کوبہت سراہا۔مختلف ممالک کے فضائی افواج نے شو میں اپنے اپنے طیاروں کی نمائش کی۔