پاکستان کے ممتاز اداکار شفیع محمد شاہ کی دسویں برسی آج منائی جارہی ہے
شفیع محمد شاہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کے علاقے خانی ڈائرو میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے اپنے فنی کیریر کا آغاز ریڈیو پریزنٹر کے طور پر کیا۔ ساٹھ کی دہائی میں ریڈیو سے نشر ہونے والے کئی ڈراموں میں حصہ لیا۔ شفیع محمد شاہ کا شمار ٹیلی ویژن کے ان ورسٹائل فنکاروں مےں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے انداز، اپنی آواز اور اپنی اداکارہ کے وہ ان منٹ نقوش چھوڑے جس نے ان کو امر کر دیاان کا پہلا ڈرامہ تیسرا کنارہ تھا۔ انہوں نے چاند گرہن، آنچ، بند گلاب، دائرے اور محبت خواب کی صورت سمیت کئی مشہور ڈراموں میں اپنے فن کا لوہا منوایا۔تیس سالہ فنی کیریئر کے دوران انہوں نے پچاس سے زائد ڈرامہ سیریل اور اور مختلف ٹی وی چینلوں پر نشر کئے جانے والے اردو اور سندھی زبان میں سو سے زائد ڈراموں میں اداکاری کی۔ انہیں تمغۂ حسن کارکردگی کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ وہ جگر کے عارضے کے باعث سترہ نومبردو ہزار سات کو انتقال کرگئے۔