جرمنی کے شہر برلن میں روشنیوں کا سالانہ آٹھواں میلہ تمام رعنایوں کے ساتھ جاری ہے۔

جرمنی کے شہر برلن میں روشنیوں کا سالانہ آٹھواں میلہ تمام رعنایوں کے ساتھ جاری ہے۔

شہر کے پچاس کے قریب مشہورمقامات کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔میلے میںفیس آف دی برلن کے نام کا برقی قمقموں سے بنایا گیا چہرہ لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکزرہا ہے،شہر کے مرکز میں خصوصی بینچ نصب کیے گئے ہیں جن پر بیٹھ کر میلے کا لطف اٹھایا جا سکتا ہے۔لائٹ فیسٹیول میں مقامی افراد کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح بھی دلچسپی لے رہے ہیں۔یہ تہوار تئیس اکتوبر تک جاری رہے گا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular