جنگی ٹینک تباہی تو کرتے ہیں لیکن ٹینک سے خزانہ بھی ملتا ہے ایسا پہلی بار برطانیہ میں ہوا

جنگی ٹینک تباہی تو کرتے ہیں لیکن ٹینک سے خزانہ بھی ملتا ہے ایسا پہلی بار برطانیہ میں ہوا

پرانے ٹینک جمع کرکے فروخت کرنے والے شخص کو ایک ٹینک سے سونا مل گیا،، کروڑوں روپے سونے کا مالک برطانیہ کا رہائشی ہے،برطانیہ کے رہائشی نِک میڈ نامی شہری نے عراق کویت جنگ میں استعمال شدہ ٹینک 30 ہزار پونڈ میں خریدا جس کے معائنے کے دوران انہیں اس میں موجود گولیاں ملیں،، انہوں نے کسی ممکنہ مشین گن کی موجودگی کے لیے ٹینک کے اندرونی حصوں کو کھولا تو انہیں اندر سے سونے کی چمکتی ہوئی اینٹیں ملیں جو کویت سے لوٹی گئی تھیں اور ہر اینٹ کا وزن 5 کلوگرام تھا،،  ٹینک سے اینٹیں ملنے کے بعد نِک میڈ نے پولیس کو فون کیا جس کے بعد اندازہ لگانے پر اس سونے کی ابتدائی قیمت 20 لاکھ پونڈ یعنی 26 کروڑ پاکستانی روپوں سے بھی زیادہ بتائی گئی،، تاہم پولیس نے یہ سونا اپنی تحویل میں لے کر محفوظ جگہ منتقل کردیا جسے نک جب چاہیں لے سکتے ہیں۔

Most Popular