پہلے ہی ہفتے ,پچپن کروڑ ڈالر سے زائد کا کاروبار کرنے والی پہلی فلم

پہلے ہی ہفتے ,پچپن کروڑ ڈالر سے زائد کا کاروبار کرنے والی پہلی فلم

فاسٹ اینڈ فیوریئس 8 فلم نے نیا ریکارڈ قائم کر ڈالا،، پہلے ہی ہفتےدنیا بھر میں پچپن کروڑ ڈالر سے زائد کا کاروبار کر لیا،، اس سے قبل سٹار وارز سیریز کی فلم دی فورس نے 52 کروڑ ڈالر کما کر ریکارڈ بنایا تھا، فاسٹ اینڈ فیوریئس 8 نے سب سے زیادہ کمائی چین میں کی جہاں ابتدائی تین دنوں میں اس نے 19 کروڑ ڈالر کا کاروبار کیا،، خیال رہے کہ فیٹ آف دی فیوریئس 2001ء میں ریلیز ہونے والی فلم فاسٹ اینڈ فیوریئس سیریز کی آٹھویں فلم ہے,فلم میں ون ڈیزل کے علاوہ ڈیوائن جانسن، میشال روڈ رگیز اور جیسن سٹیتھم نے مرکزی کردار نبھائیں ہیں،، ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم کی کہانی ایسے دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو جرائم سے پاک زندگی گزارنے کی کوشش کر رہے ہیں

Most Popular