سعودی عرب میں مدفن خزانے کی تلاش کے لیے آثار قدیمہ کی کھدائی کرنے والے تین شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا
کھل جا سم سم والا دور اب ہو گیا ختم ،، سعودی عرب میں مدفن خزانے کی تلاش کے لیے آثار قدیمہ کی کھدائی کرنے والے تین شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا جو اب ممکنہ طور پر جیل کی ہوا کھائیں گے،سعودی عرب کے کمیشن برائے سیاحت و قومی ثقافت کے مطابق چند دن قبل انٹرنیٹ پر جھوٹی خبر گردش کرنا شروع ہوئی کہ ریاست میں موجود آثار قدیمہ میں خزانے دفن ہوسکتے ہیں،جس پر پبلک وارننگ جاری کی گئی کہ خزانے کی تلاش میں آنے والے افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ،، حال ہی میں گرفتار کیے گئے تینوں شہریوں کو رائج قانون کے تحت سزا دی جائے گی،