ہالی وڈ کی تھری ڈی اینی میٹڈ فلم'ڈسپیکبل می تھری' کا نیا ٹریلرجاری.
فلم'ڈسپیکبل می تھری'دوہزار دس اور دوہزار تیرہ میں بننے والی فلموں کا سیکوئل ہے، فلم میں ننھے منینز اور گرو ملکر چوری شدہ قیمتی ہیرے کو ڈھونڈ نکالتے ہیں۔ 'ڈسپیکبل می تھری'میں چند نئے کرداروں کو بھی شامل کیا گیا ہے، جس میں فلم کے اہم کردار گرو کا جڑواں بھائی ڈرو بھی شامل ہے۔ ننھے منینز کی شرارتوں پر مبنی ایڈوانچر فلم کے ڈائیلاگ اداکار کرسٹین وگ، جینی سلیٹ، سٹیو کیریل، میرانڈا کوسگروو اوررسل برینڈ کی آوازوں میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ ہنسی مزاح سے بھرپورفلم 'ڈسپیکبل می تھری' تیس جون کوسینیما گھروں کی زینت بنے گی۔