سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی گلوکارہ کیٹی پیری سب سے زیادہ فالورز والی شخصیت بن گئیں
دور جدید میں کون کتنا بڑا سٹار ہے؟ اس کا اندازہ اس کے سوشل میڈٰیا اکاؤنٹ سے لگایا جا سکتا ہے،، سوشل میڈیا ویب سائٹس پر مختلف ستاروں کے چاہنے والوں کی تعداد بھی مختلف ہے،،، لیکن ٹوئٹر پر امریکی گلوکارہ کیٹی پیری سب پر بازی لے گئی ہیں،،، ٹویٹر پر کیٹی پیری پہلی شخصیت بن گئی ہیں جن کے فالورز کی تعداد دس کروڑ سے بھی زیادہ ہوگئی ہے،،، فیس بک پر ان کے مداحوں کی تعداد سات کروڑ اور انسٹا گرام پر چھے کروڑ ساٹھ لاکھ سے بھی زائد ہے ان سے پہلے فیس بک پر سب پہلے دس کروڑ لائکس کا ریکارڈ گلوکارہ شکیرا نے بنایا تھا۔