ایک وفادار مخلص اور شادی کا بوجھ اٹھانے کے قابل شخص کے انتظار میں ہوں:ریشم

 ایک وفادار مخلص اور شادی کا بوجھ اٹھانے کے قابل شخص کے انتظار میں ہوں:ریشم


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریشم نے کہا کہ ایسا ہرگز نہیں کہ میں شادی نہیں کرنا چاہتی بلکہ میں شادی کرنا چاہتی ہوں اور اس کے لیے ایک وفادار مخلص اور شادی کا بوجھ اٹھانے کے قابل شخص کے انتظار میں ہوں۔
ریشم کا کہنا تھا کہ کبھی اپنی اوقات نہیں بھولتی بلکہ ہمیشہ اس یاد رکھتی ہوں۔ میرا اصل نام صائمہ ہے اور ریشم میرا فلمی نام ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے ماضی اور اپنی حقیقت کو یاد رکھتی ہوں مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ صائمہ جو کہ کیمرے کے پیچھے تھی وہ کیا تھی۔

Most Popular