صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں کبوتر چوک بن گئے

صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں کبوتر چوک بن گئے

قدیم دور میں کبوتروں سے پیغام رسانی کا کام لیا جاتا تھا لیکن موجودہ دور میں یہ ماحولیاتی خوبصورتی کا اہم ذریعہ ہیں۔ کبوتر ایک ایسا پرندہ ہے جس کا ذکر شاعروں نے اپنے نغمات میں کثرت سے کیا ہے۔ باغوں کے شہر لاہور میں کبھی دیگر پرندوں کی طرح کبوتر کثرت سے پائے جاتے تھے۔ آبادی بڑھنے سے رفتہ رفتہ درختوں کا صفایا ہوا تو دیگر پرندوں کی طرح یہ بھی ہجرت کر گئے۔لیکن اب شہر کے مختلف چوراہوں پر کبوتروں کی افزائش کے لیے دانے پانی کا خاص اہتمام کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کی اس رضاکارانہ کاوش سے ماحولیاتی خوبصورتی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کبوتروں کو دانہ ڈالنے کے بڑھتے ہوئے رجحان نے کئی لوگوں کے لیے روزگار کے دروازے بھی کھول دیے ہیں۔

Most Popular