پینسل سے حقیقی تصاویر بنانے والا آرٹسٹ
جوہانسبرگ(نیٹ نیوز) کچھ لوگ اپنے صلاحیتوں کا مظاہرہ منفرد انداز میں کرتے ہیں۔جنوبی افریقہ کے جونو ڈرائے نامی 28 سالہ نوجوان کا شمار بھی ایسے ہی فنکاروں میں کیا جاسکتا ہے جس نے پینسل کے ذریعے حقیقت سے قریب تر خوبصورت تصاویر بنا ڈالیں جنہیں دیکھ کر بالکل بھی نہیں لگتا کہ یہ سکیچ کی گئی ہیں۔