ہالی ووڈ وار ڈرامہ فلم تھینک یو فار یور سروس کی نئی جھلکیاں جاری
جیسن ہال کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی ایک فوجی اہلکار اورخاتون اہلکار کے گرد گھوم رہی ہے جو جنگ سے واپس آنے کے بعد سخت تناؤ اور اذیت کا شکار ہوجاتے ہیں۔
فلم کی کاسٹ میں ہالے بینٹ،مائلز ٹیلر،ایمی شومر،کیٹ لین،ایرن ڈارک اور دیگر شامل ہیں۔
دلچسپ مناظر سے بھر پور یہ فلم ستائیس اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔