پاکستانی اداکار فواد خان کو دنیا کے سو پرکشش چہروں کے امیدواروں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا
دنیا بھر کی 100 پرکشش شخصیات سے متعلق سروے کرنے والے جریدے ٹی سی کینڈلر نے خوبصورتی کے دعویداروں کے مقابلے کااعلان کردیا، یہ جریدہ 1990 سے دنیا بھر کی پرکشش شخصیات کی فہرست مرتب کر رہا ہے، پاکستان سے صرف اداکار فواد خان ہی نامی نیشن حاصل کر پائے ہیں, ہالی ووڈ سے ہیوگ جیک مین، جارج کلونی، دی روک،ہنری کارول، اور ٹام کروز سمیت متعدد ناموں کو امیدواروں میں شامل کیا گیا ہے،، بات اگراداکاراﺅں کی کی جائے تو ونڈر وومین گال گیڈٹ،، کرسٹن سٹیورٹ،، اور ایما واٹسن سمیت متعدد چہرے امیدواروں میں شامل ہیں،،برطانوی شاہی خاندان بھی خوبصورتی میں کسی سے پیچھے نہیں، شہزادہ ہیری اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کو بھی فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے،معروف زمانہ ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز سب پر بازی لے گئی ، اس فہرست کے امیدواروں میں گیم آف تھرونز سے سانسا سٹارک ، مِسانڈے ،جان سنو، داریو نہارس، اور خال دروگو کو شامل کیا گیا ہے، بات کی جائے اگر کھیلوں کی دنیا کی تو سٹار فٹبالرز لیونل میسی ، کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ سرگیو ‘راموس کو بھی پرکشش چہروں کی فہرست کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے،، دنیا کے سو پرکشش چہروں کا حتمی اعلان ستائیس دسمبر کو کیا جائے گا