سورج گرہن سوموار21 اگست کو ہو گا
سال کا دوسرا سورج گرہن سوموار اکیس اگست کو ہو گا، پاکستان میں جزوی طور جبکہ امریکا سمیت مختلف ممالک میں مکمل گرہن دکھا جاسکے گا، دوہزار سترہ کو پہلا سورج گرہن چھبیس فروری کو ہوا تھا، جبکہ امریکا کی سوسالہ تاریخ میں پہلی بار سورج کو مکمل گرہن لگے گا، ماہرین کے مطابق ہاپکن ویلز امریکہ میں وہ مقام ہوگا جو اس سورج گرہن کا مرکز ہو گا۔ دو پہر ایک بج کر بیس منٹ پر چاند سورج کے سامنے آ جائے گا اور زمین پر دن کے وقت میں اندھیرا چھا جائے گا، یہ تاریکی لگ بھگ دو منٹ چالیس سیکنڈ تک جاری رہے گی۔ واشنگٹن کےائیراسپیس میوزیم سمیت سیکڑوں مقامات پر خصوصی انتظامات کئے گئے اور ریاست کنکٹی کٹ کے چھوٹے سے شہر ہاپککن ویلز میں اس سلسلےمیں منفرد نوعیت کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ناسا نے گرہن دیکھنے میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں میں مفت خصوصی عینکیں تقسیم کی ہیں، ماہرین نے لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سورج کو ننگی آنکھ سے دیکھنے سے گریز کریں۔