ڈاکٹر رتھ فاﺅ9 ستمبر1929کو جرمن شہر لیپزگ میں پیدا ہوئیں
ڈاکٹر رتھ فاﺅ نو ستمبر انیس سو انتیس کو جرمن شہر لیپزگ میں پیدا ہوئیں ۔ساٹھ کی دہائی میں پاکستان میں جزام کے ہزاروں مریض تھے۔، اس وقت سہولتیں اور علم کی کمی کی وجہ سے جزام یا کوڑھ کو لاعلاج اورمریض کو اچھوت سمجھا جاتا تھا۔ انیس سو ساٹ میں پاکستان آکر جذام کے مرض پر قابو پانے کیلئے بے لوث خدمات سر انجام دیں۔ ان کی کوششوں کی بدولت انیس سو چھیانوے میں پاکستان جذام کے مرض سے پاک ہونے والا پہلا ایشیائی ملک بن گیا۔ جذام کے مرض پر قابو پانے کے لیے ڈاکٹر روتھ نے پاکستان کے دور افتادہ علاقوں کے دورے بھی کیے اور وہاں بھی طبی عملے کو تربیت دی۔ ڈاکٹر رتھ فاﺅ کی خدمات کے عوض حکومت پاکستان نے انہیں انیس سو اٹھاسی میں پاکستان کی مستقل شہریت سے نوازز۔ ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہِ قائد اعظم، ہلالِ امتیاز، ہلالِ پاکستان ، جناح ایوارڈ اور نشانِ قائدِ اعظم سے نوازا گیا۔