لندن: سائیکل کی مالکہ نے چور کو چکمہ دے کر چوری شدہ سائیکل واپس لے لی۔
لندن میں چوری ہونے والی سائیکل کی مالکہ نے چور کو چکمہ دے کر اپنی سائیکل واپس لے لی۔ڈیلی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق برسٹل کی جینی مورٹن ہمفریز نامی خاتون نے اپنی چوری شدہ سائیکل کی تلاش میں مدد کے لئے فیس بک پر اشتہار دیا جو اس کی ایک سہیلی نے دیکھا ۔دوسری طرف چور نے سائیکلیں فروخت کرنے والی ویب سائیٹ پر سائیکل کی فروخت کے لئے اشتہار دیا جس پر ہمفرے کی سہیلی نے سائیکل کی فروخت کے اشتہا ربارے بتایا ۔جینی مورٹن نے اپنی چوری شدہ سائیکل کی واپسی کے لئے سٹی پولیس کو ہمراہ لیاتاہم چور سائیکل لے کر نہ آیاجس کے بعد جینی نے روپ بدل کر چور سے سائیکل کی خریداری کےلئے رجوع کیا۔ ہمفرے نے بتایا کہ انہوں نے چور کے سامنے سائیکل کی خریداری میںدلچسپی ظاہر کی اور اسے کہاکہ اس سائیکل کی گدی اونچی ہے اسلئے میںسوار ہو کر چلانا چاہتی ہوں۔ ہمفرے نے سائکیل تیزی سے چلائی اور چور کی نظرون سے اوجھل ہوگئی۔