تائیوان کے فیولونگ ساحل پر ریت کے مجسموں کا دسواں بین الاقوامی میلہ جاری ہے
تائیوان میں فیولونگ انٹرنیشنل سینڈ اسکلپچر آرٹ فیسٹیول جاری ہے،، جس میں مقامی آرٹسٹوں سمیت دنیا بھر سے 13ممالک سے22 ماہر آرٹسٹ شریک ہیںماہر مجسمہ سازوں نے کئی دن کی کڑی محنت کے بعددرجنوں ریتلے مجسمے نمائش کے لیے پیش کیے، جنھوں نے سب کو حیران کر کے رکھ دیا ساحل سے جمع کی گئی ہزاروں ٹن ریت کا استعما ل کرتے ہوئے آرٹسٹ حضرات نے سمندری سفر سمیت سفری کہانیوں ، فلمی مناظر اور دیگر منفرد انداز کی ٹرپس کی عکاسی کرتے منفرد مجسمے تخلیق کیے،،میلہ 9جولائی تک جاری رہے گا۔