شہنشاہ جذبات محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے گیارہ برس بیت گئے،

 شہنشاہ جذبات محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے گیارہ برس بیت گئے،

شہنشاہ جذبات کے لقب سے جانے والے معروف اداکار محمد علی کی آج گیارھویں برسی منائی جا رہی ہے، محمد علی نے کئی برسوں تک فلم انڈسٹری پر راج کیا،، محمد علی 19 اپریل، 1931ء میں بھارت کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے، 1943 ء میں اپنے خاندان کے ساتھ ہجرت کر کے ملتان آگئے، 1955 ء میں وہ اپنے خاندان کے ساتھ حیدر آباد منتقل ہوئے، انہوں نے اپنے کیرئر کا آغاز ریڈیو پاکستان حیدرآباد سے کیا۔ ان کی بھرپور آواز نے انہیں ایک بہترین ریڈیو صداکار کی حیثیت سے منوایا اور انہیں فلمی دنیا تک پہنچانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ محمد علی نے تین سو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، انہوں نے درجنوں فلموں میں بطور ہیرو کام کیا، ان کی فلموں کی زیادہ تر ہیروئن ان کی اہلیہ زیبا تھیں، محمد علی نے ابتدائی پانچ فلموں میں بطور ولن بھی کام کیا،، انیس سو چوہتر میں مسلم کانفرنس کے دوران مسقط عمان کے سلطان قابوس نے انھیں غیر سرکاری سفیر کی حیثیت سے تعریفی شیلڈ پیش کی اور ایران کے شہنشاہ نے پہلوی ایوارڈ سے نوازا، محمد علی انیس مارچ دو ہزار چھے کو اچانک دل کا دورہ پڑنے سے دنیا فانی سے کوچ کر گئے ۔۔۔

Most Popular