نٹ کھٹ گلہریوں کی شرارتوں سے متعلق ہالی وڈ کی تھری ڈی اینی میٹڈ فلم'دی نٹ جاب ٹو' کا دوسرا ٹریلرجاری

نٹ کھٹ گلہریوں کی شرارتوں سے متعلق  ہالی وڈ کی تھری ڈی اینی میٹڈ فلم'دی نٹ جاب ٹو' کا دوسرا ٹریلرجاری

ہدایت کار کال برینکر کی اس فلم کہانی سرلی نامی گلہری اور اسکے دوست جانوروں سے متعلق ہے جو شہر میں واقع پارک کی جگہ پر عمارت بنانے کے میئر کے منصوبے کو ناکام بناتے ہیں،،،کامیڈی فلم میں معروف اداکار جیکی چن اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جبکہ دیگر کرداروں کے ڈائیلاگ ول ارنٹ، کیتھرین ہیگل، مایا روڈولف اور آئزابیلا مونر کی آوازوں میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
نٹ کھٹ گلہریوں کی شرارتوں سے متعلق اینی میٹڈ ایڈوانچر فلم'دی نٹ جاب ٹو' رواں سال اٹھارہ اگست کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Most Popular