امریکی سپیشل فورس کو خطرناک قیدی کی دوسری جیل میں منتقلی کا مشن سونپ دیا گیا
ہدایتکار ٹونی گگلو کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی اہم معلومات رکھنے والے خطرناک قیدی سے متعلق ہے،اس قیدی کی دوسری جیل میں منتقلی کا مشن امریکی سپیشل سواٹ ٹیم کو سونپ دیا جاتا ہے۔فلم میں معروف اداکار سیم جیگر، ایڈریان پلیکی،مائیکل جے وائٹ، ٹے اولسن اور مونیک گینڈرٹن اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ایکشن کے مناظر سے بھرپورفلم"سواٹ انڈرز سیج"رواں سال یکم اگست کو سینما گھروں میں تحلکہ مچائے گی۔