عید آتی ہے تواپنے ساتھ ڈھیڑوں خوشیاں بھی لاتی ہے،عید کا تہوارہواوراپنوں کو تحفے تحائف نہ بھجوائے جائیں توعید کا مزہ ادھورارہ جاتا ہے
عید کے موقع پرلوگ اپنے عزیز واقارب کے ساتھ خوشیاں مناتے ہیں،کوئی امیرہو یا غریب عید کی خوشی سب کو ملانے اورروٹھے ہووں کومنانے کا ایک اچھا ذریعہ ہے
جہاں خواتین بازاروں میں شاپنگ کرتی نظرآتی ہیں وہیں عید کی خوشی میں اپنے عزیزواقارب کے ہاں تحفے تحائف بھجوانے کا سلسلہ بھی شروع ہوجاتا ہے،رنگ برنگی چوڑیاں،کون مہندی،عید کارڈز،جیولری کے نت نئے ڈیزائنزخوتین کی تیاریوں کا اہم حصہ ہوتے ہیں جسے نہ صرف وہ اپنے لئے خریدتی ہیں بلکہ عزیزواقارب کو بھی بھجواتی ہیں عید کا ذکرہواوربچوں کی بات نہ کی جائے توکچھ ادھورا سا لگتا ہے،رنگ برنگے ٹیڈی بیئرز،گھڑیاں اورخوبصورت کھلونے بھی مارکیٹ میں دستیاب ہیں جسے دیکھتے ہی بچے خوشی سے پھولے نہیں سماتے
عید کاتہواربازاروں کی رونقوں کوچارچاند لگا دیتا ہے،ہرکوئی شاپنگ کرتا گفٹس خریدتا نظرآتا ہے