ہالی وڈ کی فینٹسی فلم'بیوٹی اینڈ دا بیسٹ'نے فلم بینوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

ہالی وڈ کی فینٹسی فلم'بیوٹی اینڈ دا بیسٹ'نے فلم بینوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

ہدایت کار بِل کونڈن کی اس فلم کی کہانی معروف فیری ٹیل پر مبنی ہے جس میں بد صورت شہزادے اور خوبصورت لڑکی کی محبت دکھائی گئی ہے،فلم تین دن میں سترہ کروڑ ڈالر کما کر باکس آفس پر پہلے نمبر پر موجود ہے۔ایڈوانچراور دل دہلا دینے والے مناظر سے بھرپور فلم"کانگ:سکل آئی لینڈ" رواں ہفتے باکس آفس پر دوسرے نمبر پرموجود ہے، فلم نے اس ہفتے مزید دو کروڑ اٹھاسی لاکھ ڈالر کما لیے، کنگ کانگ سریز کی فلم مجموعی طور پر گیارہ کروڑ ڈالر سے زائد کا کاروبار کرچکی ہے۔ایکس مین سیریز کی فلم لوگن اس ہفتے باکس آفس پر تیسرے نمبر پر براجمان ہے، فلم مجموعی طور پر اٹھارہ کروڑ چوالیس لاکھ ڈالر کما چکی ہے۔

Most Popular