آسٹریلیا میں ہالی ووڈ کی ایکشن اور سنسنی سے بھرپور فلم ان بروکن کی تشہیری محفل سج گئی ہے، تقریب سڈنی میں ہوئی جس میں ہدایتکارہ انجیلینا جولی نے فلم کے بارے میں آگاہ کیا،،،

آسٹریلیا میں ہالی ووڈ کی ایکشن اور سنسنی سے بھرپور فلم ان بروکن کی تشہیری محفل سج گئی ہے، تقریب سڈنی میں ہوئی جس میں ہدایتکارہ انجیلینا جولی نے فلم کے بارے میں آگاہ کیا،،،

ہالی ووڈ کی سنسنی خیز فلم کی تشہیر کیلئے سڈنی میں رنگا رنگ تقریب کا اہتمام ہوا، فنکاروں نے فلم کی شوٹنگ کے دلچسپ تجربات شائقین سے شئیر کیے،،فلم کی خصوصیات اور انفرادیت پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا,, ریڈ کارپٹ ایونٹ میں رنگارنگ لباس میں ملبوس ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ اورہدایتکارہ انجلیلنا جولی خاصی خوش دیکھا ئی دی انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ ان کی جنگ عظیم دوم پر بننے والی نئی فلم ’ان بروکن‘ دنیا سے نفرت اور تشدد کے زہر کو ختم کرنے کے لئے مدد گار ثابت ہو گی،،، بائیوگرافیکل فلم ان بروکن لوئس زیمپرینی ( louis zemperini )نامی امریکی اولمپک رنر کی حقیقی زندگی پر بنائی گئی ہے جسے جاپانی فوج جنگی قیدی بنا لیتی ہے،اولمپک رنر سے قیدی بننے تک کے سفرکو خوبصورتی کے ساتھ عکس بند کیا گیا ہے ،ایکشن سے بھرپور یہ فلم پچیس دسمبر کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular