خوف اور دہشت سے بھرپورایکشن ایڈونچر فلم "ریذیڈنٹ ایول:دی فائنل چیپٹر" کا نیا ٹریلرجاری کردیا گیا

خوف اور دہشت سے بھرپورایکشن ایڈونچر فلم

پال اینڈرسن کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم ریزیڈنٹ ایول سیریز کی چھٹی فلم ہے،،اس مرتبہ خطرناک ٹی وائرس پوری دنیا میں پھیل چکا ہے ،ہر طرف زومبیز اور خوفناک جِنوں کا راج ہے اور انسان ناپید ہونے کے دہانے پر ہے ایسے میں ایک گروہ دنیا کو تباہی سے بچانے کیلئے خطرناک مشن پر چل پڑتاہے ۔۔اداکارہ میلا جوووچmila jovovich ایک مرتبہ پھر مرکزی کردار میں جلوہ گر ہیں ،دیگر کاسٹ میں ایلی لارٹر ،، روبی روز،،اور شان رابرٹس شامل ہیں ۔۔۔۔
اِمپیکٹ پکچرز کی پروڈیوس کردہ یہ فلم آئندہ سال ستائس جنوری کو سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی ۔

Most Popular