نظام شمسی میں ایک اور خاصا بڑا سیارہ موجود ہے: امریکی تحقیق
امریکہ کے سائنسی تحقیقاتی ادارے کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے محققین کو ایسے ثبوت ملے ہیں جن کی بنیاد پر کہا جا سکتا ہے کہ نظام شمسی میں ایک اور خاصا بڑا سیارہ موجود ہے۔ایک اندازے کے مطابق یہ نیپچون کے حجم جتنا بڑا سیارہ ہے جو ہمارے سورج کے گرد چکر لگاتا ہے اور اس کا مدار پلوٹو سے خاصا دور ہے۔
اس سیارے کو محققین نے 'پلینٹ نائن' کا نام دیا ہے اور یہ زمین کے مقابلے میں 10 گنا بڑا اور اس کا مدار نیپچون کے مقابلے میں سورج سے 20 گنا دور ہے۔
اسے سورج کے گرد اپنا ایک چکر مکمل کرنے میں 10 سے 20 ہزار زمینی سال لگ سکتے ہیں۔