دنیا کی سب سے موٹی مصری خا تون کا سرجری سے 250 کلو وزن کم ہوگیا۔

دنیا کی سب سے موٹی مصری خا تون کا سرجری سے 250 کلو وزن کم ہوگیا۔

مصر سے تعلق رکھنے والی دنیا کی سب سے موٹی اور وزنی ترین خا تون کاسرجری کے بعد اڑھائی سوکلو وزن کم ہو گیا جبکہ آپریشن سے پہلے اس خاتون کا وزن 500 کلو گرامز تھا ۔ جمعہ کو بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مصر کی خاتون ایمن احمدعبد العطی کا ممبئی کے ہسپتال میں اپریشن کیا گیا۔ اس خاتون کو جہاز میں خصوصی طور پر تبدل شدہ نشستوں پر ممبئی لایا گیا تھا ۔ 37 سالہ خاتون کا وزن کم کرنے کا آپریشن کامیاب رہا ۔ یہ خاتون اب اپنے آپریشن کے بعد پہلے کی نسبت کم موٹی دکھائی دیتی ہے اور اس کامیاب آپریشن پر خوش ہے ۔

Most Popular