نئی ایکشن پاکستانی فلم ’’یلغار‘‘کے ٹریلرنے سوشل میڈیا پردھوم مچا دی

نئی ایکشن پاکستانی فلم ’’یلغار‘‘کے ٹریلرنے سوشل میڈیا پردھوم مچا دی

یلغار میں اداکارشان مرکزی کردارنبھارہے ہیں جب کہ دیگرفنکاروں میں ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، ثنا بُچہ اورایوب کھوسہ نمایاں ہیں جب کہ فلم کے ڈائریکٹرڈاکٹرحسن وقاص رانا ہیں فلم کا ٹریلر سوشل میڈیا پر ریلیز ہوئے دو دن ہو چکے ہیں اور ان دو دنوں میں لاکھوں لوگوں نے اسے دیکھا اورتمام فنکاروں کے کام کوسراہا ہےمختلف ناظرین نے سوشل میڈٖیا پر فلم کے حوالے سے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ یہ بہت ہی خوش آئند عمل ہے کیونکہ اس وقت پاکستانی سینماکوبحالی اورترقی کے لیے ایسی فلموں کی اشد ضرورت ہے جو ہرلحاظ سے بین الاقوامی معیار کے عین مطابق ہوں۔

Most Popular