اینی میٹڈ فلم زوٹوپیاکی باکس آفس پر3ہفتےبھی حکمرانی برقرارہے

اینی میٹڈ فلم زوٹوپیاکی باکس آفس پر3ہفتےبھی حکمرانی برقرارہے

بائرن ہاورڈ اور رچ مور کی ہدایت کاری میں بننے والی اینی میٹڈ فلم زوٹوپیا ایسے جنگل کی کہانی ہے جہاں ایک مجرم لومڑی کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے خرگوش پولیس اہلکار اس کی مدد کے لیے آتا ہے۔
فلم ریلیز کے تین ہفتے بعد ابتک اکیس ارب بارہ کروڑ روپے کما کر باکس آفس پرسب سے اوپرموجود ہے۔اسی ہفتے ریلیز ہونے والی ڈائیورجنٹ سیریز کی ایکشن اور ایڈوینچر سے بھرپور فلم ایلیگنٹ ریلیز کے تین دنوں میں تین ارب چار کروڑ روپے کما کر دوسرے نمبر پرآگئی ہاسی ہی ہفتے ریلیز ہونے والی فلم میریکلز فروم ہیون باکس آفس پر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ فلم کی کہانی ایک معصوم لڑکی کی پر اسرار بیماری پر مبنیٰ ہے ، جو معجزاتی طور پر اس سے چھٹکارا پانے میں کامیاب ہو جاتی ہے۔ فلم ابتک ایک ارب پچاسی کروڑ روپے کما چکی ہے۔

Most Popular