معروف امریکی آٹو موبائلز کمپنی نے شمسی توانائی سے چلنے والا جدید ترین سیمی الیکٹرک ٹرک متعارف کرا دیا
نیویارک (نیٹ نیوز)معروف امریکی آٹو موبائلز کمپنی نے شمسی توانائی سے چلنے والا جدید ترین سیمی الیکٹرک ٹرک متعارف کرا دیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بیٹری مکمل چارج ہونے پر یہ ٹرک 500میل کا فاصلہ طے کرسکے گا، اس کے علاوہ ٹرک 36ہزار کلو سے زیادہ سامان بھی اٹھا سکتا ہے۔ٹرک میں جدید ترین کیبن نصب ہے، جس کے باعث ڈرائیور چاہے تو کھڑے ہو کر بھی ٹرک چلا سکتا ہے۔