ہالی وڈ کی نئی سپورٹس کامیڈی فلم 'آئی ٹونیا'کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری
سپورٹس پر مبنی فلم 'آئی ٹونیا ' میں دکھایا گیا ہے کہ کھلاڑی کس طرح چیمپئن شپ اپنے نام کرنے کیلئے طرح طرح کے حربے استعمال کرتی ہے،، یہاں تک کہ مد مقابل کھلاڑی کی ٹانگ تڑوانے کیلئے ایک شخص کو ہائر کرتی ہے کریگ گیلسپی کی ہدایتکاری مین بننے والی فلم کو ٹوم اکیرلے نے پروڈیوس کیا ہے،
سپورٹس فلم 'آئی ٹونیا' میں مرکزی کردار معروف ہالی وڈ اداکارہ مارگٹروبی نبھا رہی ہیں،، جبکہ دیگر کاسٹ میں میکینا گریس،پال والٹر،ایلیسن جینی، اور دیگر شامل ہیں
اسٹیون راجرز اوربرائن اکرلے کی مشترکہ پروڈکشن میں بننےوالی ڈرامے اور کامیڈی سے بھرپور یہ اسپورٹس فلم آٹھ دسمبرکو سنیماگھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔